حمزہ علی عباسی نے محسن عباس کے عمل کو ناقابلِ معافی قرار دیا

 
0
478021

محسن عباس کو ان تمام لوگوں کے لیے ایک بدترین مثال بنانا چاہئیے جو عورت پر ہاتھ اٹھاتے ہیں
لاہور جولائی 22 (ٹی این ایس): گلوکار و اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی اور گھریلو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا ۔انہوں نے اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے سے کیا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے ان کے حق میں ٹویٹس کیے۔اسی طرح میڈیا انڈسٹری کے کئی لوگ بھی فاطمہ سہیل کے حق میں سامنے آئے اور محسن عباس کے اپنی اہلیہ پر تشدد کی گواہی دی۔
اسی حوالے سے اب معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ دعا سہیل اور گوہر رشید نے فاطمہ سہیل کے بارے میں جو باتیں کہیں وہ درست ہیں۔انہوں نے مجھے بھی بتایا تھا کہ محسن عباس کے فاطمہ سہیل کومارنے کے بعد کس طرح انہوں نے فاطمہ کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔


ایک اور ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ تھا کہ اسلام کسی پر ظلم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے، ایک ایسی حاملہ خاتون پر تشدد جب ایک شوہر کو باپ بنانے جارہی ہو، ناقابل معافی ہے۔
ہمیں محسن عباسی کو ان تمام لوگوں کے لیے ایک بدترین مثال بنانا چاہئیے جو عورت پر ہاتھ اٹھاتے ہیں۔


حمزہ عباسی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اس تمام معاملے پر محسن عباس کا ردِعمل دیکھ کر مایوسی ہوئی۔پہلے وہ اپنی شادی کو بچانے کے لیے خاموش رہی لیکن خوشی ہوئی کے اللہ نے انہیں بولنے کی طاقت دی۔


اداکار حمزہ علی عباسی نے محسن عباس حیدر کے رویئے کو شرمناک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فاطمہ سہیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو افسوس ہے کہ بطور اداکار محسن عباس حیدر عوام کو اپنا غلط تاثر دے رہے ہیں کیونکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک اداکار کی مداح ہوتی ہے۔