زبردستی اقتدارسےچمٹےرہنامیراشیوا نہیں،عوامی خدمت جاری رکھونگا،ثناءاللہ زہری

 
0
450796

کوئٹہ جنوری 9(ٹی این ایس):وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیاہے،گورنربلوچستان نے استعفیٰ قبول کرلیاہے۔ثناء اللہ زہری نے کہاکہ زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنامیراشیوا نہیں،عوامی خدمت جاری رکھوں گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے باقاعدہ استعفیٰ دے دیاہے۔ثناء اللہ زہری نے اپنااستعفا گورنربلوچستان کوپیش کیا۔گورنربلوچستان نے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کااستعفیٰ قبول کرلیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کاکہناہے کہ مجھے محسوس ہورہاہے کہ کافی تعداد میں ارکان بلوچستان اسمبلی میری قیادت سے مطمئن نہیں ہے لہذاآئین کے آرٹیکل 130کی شق 8کے تحت وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے رہاہوں۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ بلوچستان میں سیاسی عمل جاری رہے۔زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنامیراشیوا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے مجھے خدمت کے قابل سمجھا توعوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔

واضح رہے بلوچستان اسمبلی میں گزشتہ کافی روزسے سیاسی بحران جاری تھا۔بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی اکثریت وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریوں میں تھی۔بتایاجارہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے ارکان کی تعدادکافی زیادہ تھی۔جس پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے درمیان طے پایاکہ وزیراعلیٰ مستعفی ہوجائیں۔مسلم لیگ ن کی قیادت کی ہدایت پروزیراعلیٰ بلوچستان وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔