اسلام آباد (ٹی این ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کی ملاقات

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) (عباس بیگ مرزا) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کی ملاقات ‘ جس میں باہمی دلچسپی بالخصوص متعلقہ خطوں کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا’ ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون پر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے ، لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی ہمراہ تھے’ نور خان ائیر بیس آمد پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج کا استقبال کیا جبکہ معزز مہمان نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر پھول رکھے