روات پولیس نے بحریہ ٹاؤن سے منشیات فروش گرفتار کرلیا

 
0
442

راولپنڈی ستمبر 24 (ٹی این ایس): روات پولیس نے بحریہ ٹاؤن سے منشیات فروش گرفتار کرلیا SHO ملک کاشف نے ہمراہ ٹیم ملزم کو گرفتار کر کے 1170 گرام چرس برآمد کر لی پولیس کو ملزم کے خلاف نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھی Cpo راولپنڈی کے احکامات پر ایس پی صدر کی زیر نگرانی پولیس کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ھدایت پر ایس پی صدر راۓ مظھر کی زیر نگرانی تھانہ روات ایس ایچ او ملک کاشف اقبال نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید کاروائی کی جس میں ایس ایچ او کو بحریہ ٹاؤن میں نوجوان نسل کو نشے کی لت لگانے والے منشیات فروش کی اطلاع موصول ہوئی جس میں پولیس ٹیم کو دوران گشت رات گئے خبر ملی کہ ایک شخص فیز 8 سیکٹر 3 میں خاص گاہکوں کو چرس فروخت کر رہا ھے ایس ایچ او کی سربراھی میں پولیس ٹیم نے ایریا کو گھیرلیا ملزم پولیس کو دیکھتے ھی بھاگا مگر پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا دوران پڑتال ملزم نے اپنا نام شہاب احمد بتایا جس کے قبضے سے 1170 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کر مزید تفتیش شروع کردی