اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
7 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
کاروائیوں میں 24 لاکھ سے زائد مالیت کی20 کلوگرام منشیات برآمد
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
حاجی شاہ موڑ ڈسٹرکٹ اٹک کے قریب ملزم سے1 کلوگرام آئس برآمد
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
دیگر کاروائیاں
اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب رکشہ سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد.ملزم گرفتار
لک بدھر جھنگ میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 4 کلوگرام آئس برآمد
سہراب گوٹھ کراچی کے قریب رکشہ سے 3 کلوگرام چرس برآمد.ملزم گرفتار
اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ایک اور کاروائی میں گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد.ملزم گرفتار
اقبال شہید ٹول پلازہ پر ایک اور کاروائی میں مسافر وین پر سوار خاتون سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد
رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں الیکٹرک چولہا سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔













