راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس پی راول سعد ارشد کا 21 رمضان المبارک شہادت حضرت علی ؓ کے جلوس کے روٹ کا وزٹ

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس)  ایس پی راول سعد ارشد کا 21 رمضان المبارک شہادت حضرت علی ؓ کے جلوس کے روٹ کا وزٹ،

ڈی ایس پی سٹی سید اظہر حسین شاہ اور ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی طارق گوندل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عبدالرحمن بھی ہمراہ تھے

ایس پی راول نے جلوس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں،

جلوس کے روٹ کے اطراف تمام گلیوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا،

جلوس میں داخلے کے وقت باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، ایس پی راول

سینئر افسران ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و ملازمان کو وقتا فوقتا بریف کریں گے،

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ایس پی راول

جلوس کی موثر سیکورٹی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، ایس پی راول سعد ارشد