SHO پیرودہائی کی ہمراہ ٹیم قماربازوں کے خلاف کاروائی،سنوکر پر جواء کھیلنے والے11ملزمان گرفتار

 
0
159

راولپنڈی 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): SHO پیرودہائی کی ہمراہ ٹیم قماربازوں کے خلاف کاروائی،سنوکر پر جواء کھیلنے والے11ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم20ہزار 100روپے،08موبائل فونز اوردیگر سامان برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودھائی اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سنوکر پر جواء کھیلنے والے11قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں شہباز، اویس گلزار، محمد حسین، نواز، محمد اویس، ساجد، ندیم، شاہد حسین، ذوہیب، عبداللہ اور ساجد علی شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم20ہزار100 روپے،08موبائل فونز اوردیگر سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ایس ایچ اوپیرودہائی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں