راولپنڈی (ٹی این ایس) مورخہ 04 مارچ 2026 پنجاب زکو ریجنل آفس راولپنڈی میں پنجاب پری فاؤنڈیشن لاہور کے ممبران میں گرانٹس کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن راولپنڈی جناب عبدالرؤف ران نے کی جنہوں نے پنجاب پری فاؤنڈیشن لاہور کو مالی امداد اور ممبران جان کو سہولتیں فراہم کرنے میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات فلاحی تعاون کو فروغ دیتے ہیں اور اپنے ملازمین اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے محکمے کے ممبران کے حوصلے اور عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن راولپنڈی نے ریجن کے افسران و اہلکاروں میں پنجاب پری فاؤنڈیشن لاہور کی جاری کردہ فلاحی سکیموں کے تحت چیک تقسیم کیے۔
افسران/اہلکاروں کو گرانٹس ان کے بچوں کی تعلیم پر سہولت فراہم کرنے کے لیے دی جاتی ہے جبکہ اسکالرشپ ہونہار اور قابل بچوں کے تعلیمی حصول میں معاونت کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
پنجاب پری فاؤنڈیشن لاہور کی فوتگی گرانٹ ممبر کے والدین، بیوی بچوں کی وفات پر تجہیز و تدفین کی مد میں دی جاتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گرانٹس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام درخواستیں مقررہ اصولوں کے مطابق منظور کی جاتی ہیں۔
ممبران نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن اور پنجاب پری فاؤنڈیشن انتظامیہ کا مالی امداد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے فلاحی اقدامات کے ذریعے افسران اور اہلکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے اور پنجاب پری فاؤنڈیشن کے فوائد شفاف اور مؤثر طریقے سے تمام اہل ممبران تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
عبدالرؤف ران
ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات
راولپنڈی ریجن راولپنڈی























