اسلام آباد (ٹی این ایس) ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کی پاکستان ہاکی ٹیم کو مبارکباد
فتوحات سے قبل بھی ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے والے پی ٹی سی ایل اور یوفون نے آٹھ سال بعد ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی واپسی کا خیر مقدم کیا
07 مارچ 2026 پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے جاپان کے خلاف کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز فتح کے بعد ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس تاریخی کامیابی نے آٹھ سال بعد عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار کی ہے، جو قومی کھیل کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران پی ٹی سی ایل اور یوفون نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مرکزی شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان ہاکی کی بھرپور حمایت کی۔ یاد رہے کہ پی ٹی سی ایل اور یوفون نے ہمیشہ بڑی فتوحات سے قبل مدد اور حمایت پیش کی، جو قومی ٹیم کی صلاحیت اور پاکستان ہاکی کے شاندار ورثہ پراُن کے غیر متزلزل یقین کا مظہر ہے۔
پاکستان ہاکی کے ساتھ دونوں اداروں کی یہ شراکت داری قومی کھیل کی بحالی اور عالمی سطح پر پاکستان کی مضبوط واپسی کو یقینی بنانے کے طویل مدتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون کی حمایت سے پاکستان ہاکی نے کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں، جن میں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کے تمغے کا حصول، ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں رنر اپ پوزیشن، اور اب ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا شامل ہے۔ یہ کامیابیاں ٹیم کے مضبوط عزم، ثابت قدمی اور عالمی مقابلوں میں اس کی مسلسل پیش رفت کو اُجاگر کرتی ہیں۔
پاکستان کے قومی ٹیلی کام کیریئر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ٹیم دونوں کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ٹیم کی ازسرِ نو تشکیل کے مرحلے میں اس کے ساتھ کھڑے رہنے کے بعد یہ ادارے کھلاڑیوں کی سرپرستی، ملک بھر میں قومی کھیل کے فروغ اور عالمی ہاکی میں پاکستان کی تاریخی میراث کی بحالی کے لیے طویل مدتی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کی مضبوط تیاری کرے اور ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابیاں حاصل کرے۔













