سپریم کورٹ نے دنیانیوز کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کر دیا

 
0
1123

اسلام آباد،اپریل 25(ٹی این ایس) : سپریم کورٹ نے دنیانیوز کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کر دیا ہے ۔ دوران سماعت دنیا نیو ز کے مالک میا ں عامر محمود نے پیش ہوئے تو چیف جسٹس آف پاکستان میا ں ثاقب نثار نے ان سے کہا کہ دنیا نیوز کی فوٹیج تو کسی نے چوری کی تھی اور وہ تو چور ہے جس نے ان کے گھر کے اندر جا کر ساری گفتگو ریکارڈ کی ہم اس تو ہین عدالت کی کاروائی کو ڈراپ کر رہے ہیں ۔چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیا ل اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے لائیرزرائیٹرفورم بنام پیمرا کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے میاں عا مر محمود کو کمرہ عدالت میں موجود پا کر کہا کہ میا ں صاحب اپ عدالت کیو ں آئے ہیںتو میا ں عامر محمود نے بتایا کہ ہمیں توہین عدالت کے کیس میں نوٹس جاری ہوا تھا ا س لیے عدالت میں حاضر ہو ئے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس کی فائل دیکھی ہے، کیا اس پر توہین عدالت بنتا ہے؟ کیا یہ وہی ارسلان افتخار والا معاملہ ہے ،انہو ں نے ازراہ تفنن کہا کہ میا ں صاحب کو یا پکڑوایں یا چھو ڑیں کیا کر نا ہے (اس مو قع پر چیف جسٹس مسکرا دئیے )،اس معا ملہ میں تو وہ چور ہے جس نے ان کے گھر کے اندر جا کر ساری گفتگو ریکارڈ کی ہم اس کاروائی کو ڈراپ کر رہے ہیں،جس پر عدالت نے دنیا نیو ز کے خلاف تو ہین عدالت کی کاروائی ختم کر دی ۔دنیا نیو ز کے کیس کی سماعت سے قبل عدالت ایرا میں لوگو ں کی مشکلات اور مختلف پرا جیکٹس مکمل نہ ہو نے کے خلاف از خود نو ٹس کی سماعت کر رہے تھے تو دوران سماعت چیف جسٹس نے میا ں عامر محمود سے کہا کہ اپ نے ان مجبور لوگو ں کے لیے کیا کیا، کیا ان لوگو ں کے لیے اپ نے آواز اٹھائی ہے اپ بھی تو کسی تنظیم کے صدر ہیں جس پر میا ں عا مر محمود نے چیف جسٹس کو اس با رئے اٹھائے جا نے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔