اسلام آباد (ٹی این ایس) سرکاری اسکولوں میں کھیل و تعلیم کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔سرفراز مغل

 
0
2

اسلام آباد (ٹی این ایس)  سرکاری اسکولوں میں کھیل و تعلیم کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔سرفراز مغل اسلام آباد ماڈل اسکول گرلز کو ماڈل کا درجہ اور طالبات کو تعلیمی ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔مرزا آصف بیگ

اسلام آباد ماڈل اسکول برائے طالبات ایف سکس ون میں کھیلوں کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب سجائی گئی جس کے مہمان خصوصی سماجی و تاجر رہنما اور تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے ایگزیکٹو صدر سرفراز مغل تھے صدارت پرنسپل نصرت یاسمین نے کی معروف سماجی شخصیت چیف آرگنائزر ایمز فاونڈیشن اسلام آباد نے تقریب آرگنائز اور انعامات طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے مہیا کئے۔سپورٹس ٹیچر رمضان قصوری اور خواتین اساتذہ کے ساتھ ساتھ عدنان بخاری بھی اسٹیج پر موجود تھے۔مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کے اظہار میں فاتح ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور ہار جانے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی کھیل اور تعلیم دونوں کو جاری رکھنے پر زور دیا اساتذہ، والدین اور طالبات کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا اس موقع پر مہمان خصوصی سرفراز مغل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور کھیلوں کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گراونڈز،اسکولوں میں فرنیچر اور لیب میں بھی سہولیات بہتر فراہم کرنے کی ضرورت ہے یہ طلبہ و طالبات ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں بعد میں طالبات اور اساتذہ میں شیلڈز، میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
مرزا آصف بیگ چیف آرگنائزر ایمز فاونڈیشن اسلام آباد نے اپنے خیالات میں اعلان کیا کہ اسلام آباد ماڈل اسکول برائے طالبات ایف سکس ون کو ماڈل اسکول کالج درجہ اور سہولیات دلوائیں گے کمزور طالبات کو سپورٹ کریں گے کھیل اور تعلیمی میدان میں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے سپورٹس ٹیچر رمضان قصوری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں پرنسپل نصرت یاسمین نے فاتح ٹیموں اور کھیلوں میں حصہ لینے والی طالبات کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔