راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداران سے میٹنگ

 
0
3

راولپنڈی (ٹی این ایس)  سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداران سے میٹنگ، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ایڈووکیٹ طارق محمود ساجد اعوان ، ٹیکسلابار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ملک سجاد، گوجرخان بار ایسوسی ایشن کےصدر ایڈووکیٹ راشد مبین، کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی صدر ایڈووکیٹ ریفانہ ملک اور دیگر عہدیداران کی شرکت، میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایسں پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی لیگل سمیت دیگر افسران کی شرکت، بار کونسل اور پولیس کے درمیان دو طرفہ تعلق کو مزید بہتر بنایاجائے گا، وکلاء اور پولیس کے درمیان اچھے تعلقات عدلیہ کے نظام کو مزید مضبوط اور موثر بناتے ہیں، باہمی تعاون سے انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت بھی بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے، پولیس اور وکلاء عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انکے تعاون سےہی عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے، وکلاء برادری کو چاہئے کہ وہ تفتیشی امور میں ہونے والے نقائص کی نشاندہی کریں تا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا سکیں،سی پی او