راولپنڈی (ٹی این ایس) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کےاحکامات پرآرپی اوراولپنڈی سیدخالدمحمودہمدانی کی زیرصدارت پولیس لائنزہیڈکوارٹرزمیں ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کاماہانہ اجلاس

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کےاحکامات پرآرپی اوراولپنڈی سیدخالدمحمودہمدانی کی زیرصدارت پولیس لائنزہیڈکوارٹرزمیں ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کاماہانہ اجلاس،اجلاس میں ریجن بھرکےتمام اضلاع کےڈی پی اوزسمیت سیف سٹی،ایس پی یو،سی ٹی ڈی،سی ٹی او،آرآئی بی،پی ایف ایس اےاور دیگریونٹسسربراہان نے براہ راست و ویڈیو لنک سے شرکت کی، اجلاس میں ریجن بھر میں ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ امور زیر بحث آئے،امن و امان، رمضان المبارک کی سیکیورٹی، جرائم کی روک تھام کے حوالے سے مؤثر پولیسنگ اپنائی جائے،پتنگ سپلائرزاورپتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن میں مزید تیز لائی جائے،منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے موثر تفتیش کو یقینی بنایا جائے ، چینی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، حساس مقامات کی نگرانی کو مزید موثر بنایا جائے اورسرچ وکومبنگ آپریشنز میں مزیدتیزی لائی جائےایف آئی آر کا اندراج SOP کے مطابق کرتے ہوئےمیرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے اور بروقت چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں،راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کے لیے PFSA میں پارسل جمع کروانے کے متعلق مجوزہ طریقہ کار اور SOP کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کاانعقاد کیا جائے، راولپنڈی ریجن میں غیرقانونی غیرملکیوں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائیوں میں مزیدتیزی لائی جائے،کمپلینٹ پورٹل شکایات پرفوری عمل درآمدکرتےہوئےانکےحل کویقینی بنایاجائے،مری میں موجودہ موسمی صورتحال کےپیش نظرسیاحوں کی سہولت وٹریفک مینجمنٹ بہتربنانےکےلیےمزیداقدامات کیےجائیں،آرپی اوسید خالد محمود ہمدانی