راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی 11 سالہ بچی سے بدفعلی کا واقعہ، ملزم اڈیالہ جیل کا ملازم نکلا

 
0
45

(ملک عمران خان اعوان)

راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اڈیالہ چوکی کے قریب ایک سرکاری کوارٹر میں پیش آیا، جس نے اہل علاقہ اور عوامی حلقوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو اڈیالہ جیل میں صفائی کے عملے میں شامل تھا۔ متاثرہ بچی کے والدین نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی، جس پر سی پی او راولپنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف بچوں سے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں میڈیکل رپورٹ تفتیش کا حصہ بنائی جا رہی ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کے خلاف شفاف اور تیز رفتار قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
Rawalpindi Police
RPO Rawalpindi
Punjab Police Pakistan
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
@highlight