اسلام آباد(ٹی این ایس)گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل شوہر گرفتار۔تھانہ شمس کالونی کی حدود میں شوہر نے آہنی راڈ کے وار کرکے بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا

 
0
3

اسلام آباد/‏گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل شوہر گرفتار۔تھانہ شمس کالونی کی حدود میں شوہر نے آہنی راڈ کے وار کرکے بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی وقوعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی۔آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ تھانہ شمس کالونی انوسٹیگیشن ٹیم نے ٹیکنیکل اور انسانی ذرائع سے ملزم کو ٹریس کرکے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے آلۂ قتل آہنی راڈ اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیوی کو قتل کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے