اسلام آباد(ٹی این ایس) مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ ‘عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہناسیاسی نعرہ تھا’: ترجمان

 
0
16

ترجمان جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ ‘عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا’۔ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہیکہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے۔

وہ جمعیت علما اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دیے جانیکی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائیکی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کل صحافی کے سوال پر کیا کہا تھا؟ آئیے آپ کو ایک بار پھر سناتے ہیں۔