نگراںوزیراعظم کوئٹہ روانہ، امن و امان کے سلسلے میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

 
0
295

اسلام آباد، جولائی 15 (ٹی این ایس): وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے علاوہ امن و امان کے سلسلے میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز مستونگ میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے خاندان سے بھی تعزیت کا اظہار کریں گے۔