ڈی پی اوقصورکی زیر صدارت انسداد جرائم کے لئے اجلاس ،بہترین حکمت عملی کے تحت سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کو گرفتار کیا جائے: ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزاور چوکی انچارجز کو ہدایت

 
0
507

قصور، جولائی 15 (ٹی این ایس): ڈی پی او قصورمنتظر مہدی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایس ایچ اوزاور چوکی انچارجز چوکیات کیساتھ جرائم  کے  جائزے اور ان کے انسداد سے متعلق ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری،ایڈیشنل ایس پی بلال قیوم. ڈی ایس پی سٹی محمد ارشد،اے ایس پی صدر زبیر نذیر،ڈی ایس پی پتوکی محمد سلیم، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد، ڈی ایس پی ٹریفک رئیس احمد ،ڈی ایس پی پٹرولنگ نویدہ حمید، ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور کا عملہ اورانچارج برانچز دفتر ڈی پی او نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سنگین جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں، کریمنلز، عادی مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اے کیٹگری کے مجرما ن اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے اور ہومیسائیڈ میں کام کرنے والے افسران قتل کے زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں معمولی کر پشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،،غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کریں ، منشیات فروشوں اور ایکٹو کریمنلز کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حساس تنصیبات،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ،اسلحہ کی نمائش ،وال چاکنگ اور عارضی قیام گاہوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے میٹنگ کے دوران فرداً فرداً تمام ایس ایچ او زکی مجرمان اشتہاریوں ، عدالتی مفروران،عادی مجرمان،گینگزکی گرفتاریوں کے سلسلہ میں کارکردگی کا جائزہ بھی لیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جنرل الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گی اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر ایف آئی آر درج ہوگی پولیس بالکل بلا امتیاز جنرل الیکشن کے موقع پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی.