میاں نواز شریف کے قافلے میں  شامل ایلیٹ فورس گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

 
0
421

گجرات 11اگست (ٹی این ایس ) سابق وزیراعظم کے جی ٹی روڈ مارچ میں ایک ناخوشگوار واقعے کے دوران ایک لڑکا  جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گجرات لالہ موسیٰ کے علاقے ڈنگہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے جی ٹی روڈ مارچ میں ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں میاں نواز شریف کے قافلے میں  شامل ایلیٹ فورس گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔ایلیٹ فورس کی گاڑی بچے کوکچلنے کے بعد تیزی کے ساتھ آگے کی جانب روانہ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق لڑکا نوازشریف کی گاڑی پرپھول پھینک رہاتھا۔ نوجوان کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق بچہ رحمت آبادلالہ موسیٰ کارہائشی تھا۔جاں بحق بچے کے والدین اور بھائی لاش دیکھ کربے ہوش ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق لڑکے کا چچا مدد کے لیے پکارتا رہا مگر کسی نے اس کی پکار نہ سنی ۔ تفصیلات کے مطابق قافلے میں موجود کوئی ایمبو لینس بھی اس کی پکار پر نہیں رکی اور نہ ہی کسی نے اس کی کوئی بات سنی ۔تفصیلات کے مطابق دوسری طرف وزیر قانون  پنجاب  نے اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔