لاہور اگست11(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)نے کلثوم نوازکو ضمنی الیکشن این اے 120لڑوانے کیلئے میدان میں اتار دیاہے،جس کے پیش نظر کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی آج الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو ضمنی الیکشن این اے 120میں اپناحتمی امیدوارنامزدکردیاہے۔ کیپٹن (ر)صفدر اور ڈاکٹرآصف کرمانی نے آج کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔کلثوم نوازکے مقابلے میں پی ٹی آئی کی امیدوارڈاکٹریاسمین راشدہیں۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ میں پاناما کیس میں نااہلی کے بعد این اے 120کی نشست خالی ہوئی تھی۔لاہورمیں قومی اسمبلی کی نشست این اے 120مسلم لیگ کی مضبوط سیٹ سمجھی جاتی ہے۔یہاں سے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف طویل عرصے الیکشن جیتتے آرہے ہیں۔