لاہور (ٹی این ایس) تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب چیمپئن شپ 2026 مقابلے حتمی مراحل میں داخل ‘ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ, اسلام آباد ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا گیا’ چیمپئن شپ 4 مراحل پر مشتمل ہے جن میں 4 جنوری 2026 تا 15 فروری 2026 تک پہلے تین مرحلے، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی لیول مقابلے کامیابی سے مکل ہوئے’آخری اور حتمی مرحلہ 17 فروری 2026 سے 28 فروری 2026 تک لاہور میں جاری رہے گا’کھیلوں کی دنیا سے جڑے پاکستانیوں کا جوش و ولولہ تیسری چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کے حتمی مراحل پر مرکوز پہلے تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 663 میچز کھیلے گئے’ 17 فروری کو لاہور میں افتتاحی تقریب کے ساتھ تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل لیول مقابلوں کا انعقاد 28 فروری کی اختتامی تقریب کے ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی کا ایک نیا دور وطن عزیز میں شروع ہو گا













