اسلام آباد (ٹی این ایس) سوشل میڈیا پرجعلی رمضان پیکج لنکس سے ہوشیار رہیں ‘ آج کل سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر کچھ میسجز گردش کر رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بارہ ہزار یا بیس ہزار روپے کا رمضان پیکج حاصل کرنے کے لئے دیے گئے دیے گئے لنک پر کلک کریں’ ایسے کسی بھی لنک پر ہرگز کلک نہ کریں، کیونکہ یہ جعلی اور فراڈ ہیں ایسے لنک پر کلک کرنے کے سنگین نقصانات ہو سکتے ہیں، آپ کا موبائل ہیک ہو سکتا ہے’ آپ کی ذاتی معلومات (قومی شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، بینک تفصیلات) چوری ہو سکتی ہیں’ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے اور آپ کے نام سے دوسروں کو فراڈ میسجز بھیجے جا سکتے ہیں’ آپ کے بینک یا موبائل اکاؤنٹ سے رقم نکالی جا سکتی ہے’ آپ کا موبائل وائرس یا نقصان دہ سافٹ ویئر کا شکار ہو سکتا ہے’ اہم ہدایات: کسی بھی غیر معروف لنک پر کلک نہ کریں’ اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں’ ایسے جعلی میسجز کو فوراً ڈیلیٹ کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں’ حکومت یا کوئی بھی مستند ادارہ امداد کے لئے اس طرح کے غیر محفوظ اور مشکوک لنکس نہیں بھیجتا













