اسلام آباد (ٹی این ایس) لائبہ خودکشی کیس کا نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس): لائبہ خودکشی کیس کا نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد میں لائبہ خودکشی کیس میں نامزد ملزم نعمان دورانِ پولیس مقابلہ زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نعمان تھانہ رمنا پولیس کی حراست میں تھا اور اسے شمس کالونی میں برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں ملزم زخمی ہو گیا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ ملزم کی لاش تاحال پمز ہسپتال میں موجود ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔