بلوچستان میں اومیکرون کے 12 مشتبہ کیسز ،ہائی الرٹ

 
0
119

اسلام آباد 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): بلوچستان کے ضلع قلات میں اومیکرون کے 12 مشتبہ کیسز کے بعد صوبے بھر میں انتظامی ہائی الرٹ جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق قلات میں اومیکرون کے12 مشتبہ کیسزسامنے آئے ہیں،جنھیں فوری قرنطینہ کرنے کے ہدایت کر دی گئی ہے۔حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال کریں۔ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو صورتحال دوبارہ خراب ہوسکتی ہے۔وزیرعلیٰ بلوچستان عبد القدس بزنجو نے بھی اس وبا کو مدنظر رکھتے ہوئیعوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی ہے۔