”زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری ،تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے “،”تم جیتے نہیں ، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے ،ذراعوام کے سامنے تو آو “: مریم نواز کےچیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر طنز سے بھرپورٹویٹس

 
0
474

اسلام آباد، مارچ 12 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر روائتی  انداز میں ٹویٹ  کرتے ہوئے کہاہے کہ ”تم جیتے نہیں ، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے ،ذراعوام کے سامنے تو آو “۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اپوزیشن اتحاد کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی نے جیت لیاہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم ایسی صورتحال میں ن لیگ کو بڑی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری ،تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے “۔