نو منتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا عمران خان کو فون ، حمایت پر شکریہ ادا کیا

 
0
554

اسلام آباد، مارچ 12 (ٹی این ایس): نو منتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نےعمران خان کا  ان کے انتخاب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

چئیرمین سینٹ بننے کے بعد ہی سنجرانی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور  کہا کہ بلوچستان کے عوام ان  کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں اوربلوچستان کے عوام کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر عمران خان کے مشکور ہیں۔

صادق سنجرانی نے عمران خان سے کہا کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کیں ہیں ان پر انشاءاللہ پورا اتروں گا۔

عمران خان نے بھی جوابا صادق سنجرانی  کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ  آپ کا انتخاب آئین و جموریت کی فتح اور خاندانی سیاست کی شکست ہے۔