اسلا م آباد، مارچ ، 12 (ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل منگل کو یہاں کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا ۔
اجلاس میں میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز،پارٹی قائدین اورپارٹی ورکرز شرکت کریں گے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نئے مستقل صدر کا چناؤ ہو گا ۔
میاں شہباز شریف ممکنہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر منتخب ہوں گے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں میاں شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کیا گیا تھا۔
اجلاس میں نمایاں پارٹی قائدین خطاب کریں گے اور پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے۔
جنرل ورکرز کنونشن دن ایک بجے منعقد ہو گا۔