جنسی طور پرحراساں کرنے کی شکایت اور انصاف مانگنے پر ایمرجینسی ریسکیو1122ہیڈ کوآرٹرسے خاتون اہلکار کو نکال دیا گیا

 
0
680

لاھور ستمبر 8(ٹی این ایس)۔جنسی طور پرحراساں کرنے کی شکایت اور انصاف مانگنے پر ایمرجینسی ریسکیو1122ہیڈ کوآرٹرسے خاتون اہلکار کو نکال دیا گیا،تفصیلات کے مطابق صائمہ جاوید نامی ریسکیو اہلکار کو جام سجاد نامی آفیسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا جس پر خاتون اہلکار نے حکام بالا کو بزریعہ درخواست شکایت کردی۔ ریسکیو1122کے بڑے افسران نے اپنے پیٹی بھائی جام سجاد کو بچانے کے لیے خاتون اہلکارکو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔انصاف کی متلاشی متاثرہ خاتون اہلکار صائمہ جاوید کا کہنا تھا کہ افسروں کی جنسی خواھشات پوری نہیں کر سکتی اس لیے مجھے ریسکیوہیڈکوآرٹر سے مجھے نکال دیا گیا۔جنسی شکایت کرنے پر میرے والدین بھی مجھے چھوڑ گئے ہیں۔اکیڈمی کے باہر رہائش رکھنے سے میری جان کو خطرہ ھے۔جام سجاد ریسکیو 1122میں بااثر آفیسر ھے ۔متاثرہ خاتون نے احکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا میری ان سے جان بخشی کروائی جاۓ۔اور عزت دی جاۓ۔ میرے محکمہ ریسکیو1122کا سروس سٹرکچر نہ ھونے کی وجہ سے جس افسر کا دل چاھتا ہے۔ ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔رمیں بھی قوم کی بیٹی ہوں مجھے انصاف دلایا جاۓ۔چیف جسٹس اور وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں۔