ووٹ کے فیصلے کی توہین سے سب غیر موثر ہو جائینگے،ملک کو انارکی کی طرف نہ لیکر جایا جائے‘سعد رفیق 

 
0
3109

عمران خان کی سلیکشن کر کے قوم کے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے‘رہنما مسلم لیگ (ن) 
لاہور ستمبر 8(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سلیکشن کر کے قوم کے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا گیا،ملک کو انارکی کی طرف نہ لیکر جایا جائے۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں نواز شریف نے دلیرانہ فیصلہ کیا،عدلیہ بحالی تحریک کے بعد سوچا کبھی مارشل لاء نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے فیصلے کی توہین کی گئی تو سب غیر موثر ہو جائیں گے،ملک کو انارکی کی طرف نہ لیکر جایا جائے۔