تمام پاکستانیوں کو عزت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ،شہر یار آفریدی 

 
0
1108

زائرین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،زائرین کی آمد و رفت کیلئے حج آپریشن کی طرح کا درست طریقہ کار واضح کریں گے ، عوام کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،وزیر مملکت برائے داخلہ 
کوئٹہ ستمبر 8(ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ تمام پاکستانیوں کو عزت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے زائرین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے زائرین کی آمد و رفت کیلئے حج آپریشن کی طرح کا درست طریقہ کار واضح کریں گے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ میں چیف سیکرٹر ی بلوچستان کے دفتر میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ،

اس موقع صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ بھی مو جود تھے، وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفرید ی نے کہ گزشتہ روز تفتان سرحد کا دورہ کیا جہاں امیگریشن اور زائرین کے معاملات کا جائزہ لیاسرحد پر امیگریشن کاؤنٹرزکی تعداد بڑھادی گئی ہے جبکہ زائرین کی آمد و رفت کیلئے حج آپریشن کی طرح کا درست طریقہ کار واضح کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایاکہ محفوظ اور آسان طریقے سے زائرین کی آمد و رفت کا صحیح نظام بنائیں گے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایران حکومت سے بھی بات کریں گے،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں تمام مکاتب فکر کے علما ء کے ساتھ اجلاس ہوا ہے اور ہزارہ برادری کے معتبرین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں،ان کے مسائل سنے ہیں تمام پاکستانیوں کو عزت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،اقوام عالم کو باور کرائیں گے کہ ہماری قربانیوں کو مانیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایم جی اور پولیس افسران کی کمی کے حوالے سے تمام صوبوں کے مسائل حل کریں گے ریاست پاکستان کی ذمہ داری پرسمجھوتہ نہیں ہوگا بلوچستان پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی ضروریات کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا کیونکہ عمران خان کا مقصد ہی پاکستان کو فروغ دینا اور پاکستانیوں کو عزت دینا ہے ان کا مزیدکہنا تھا کہ علماء کا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کرداراس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی نے کہ ایران جانے والے زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کا جائزہ لیاہے زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کیلئے وفاق اور صوبہ ملکر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے ہم عوام کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔