جموں ستمبر 8(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نائیک جسویر سنگھ نامی اہلکار نے ضلع کے علاقے مہیشور میں اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی۔ خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں او رپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 4سو 6ہو گئی۔