لاہور مئی 09 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ٹیلی فون کر کے داتا دربار کے باہر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے اور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں اورشہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا اور کہا کہ داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہیدپولیس اہلکار وںاورشہریوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرددھرتی کا بوجھ ہیںاورہم سب کو ملکردہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے اور اپنے بچوں کو محفوظ اورپرامن پاکستان دینے کیلئے اختلافات بھلا کراکٹھے ہونا ہوگا۔