شبر زیدی چئیرمین ایف بی آر تعینات، شبر زیدی کو 2سال کے لیے ایف بی آر چئیرمین مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

 
0
527

اسلام آباد مئی 09 (ٹی این ایس ایس): وفاقی حکومت نے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چئیرمین تعینات کر دیا۔ شبر زیدی کو ایف بی آر چئیرمین بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ اس سےپہلے وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا جا رہا ہے۔
شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013 کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔ سید شبر زیدی کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں پانامہ لیکس بلیسنگ ان ڈسگائس، آشور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزنز اور پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی معاشی ٹیم میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ سے استعفیٰ لیا تھا جبکہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے عہدیدار رضا باقر کو آئندہ تین سال کیلئے اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا اور اب شبر زیدی کو 2سال کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چئیرمین تعینات کر دیا۔