چین کا پاکستان سے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی چیف آف مشن لی جان ژاؤ کا سینیٹر رحمان ملک سے الوداعی ملاقات

 
0
555

اسلام آباد اگست 04 (ٹی این ایس): چین کا پاکستان سے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی چیف آف مشن لی جان ژاؤ کا سینیٹر رحمان ملک سے الوداعی ملاقات۔
ملاقات میں لی جان ژاؤ کے ہمراہ نئے مقرر ہونے والے ڈپٹی چیف آف مشن و منسٹر کونسلر مِس چن زو پنگ بھی تھی، سینیٹر رحمان ملک نے سبکدوش ہونے والے ڈی سی ایم لی جان ژاؤ کی خدمات کو سراہا، سینیٹر رحمان ملک نے نئے مقرر ہونے والے ڈی سی ایم و منسٹر کونسلر مِس چن زو پنگ کو خوش آمدید کہا، انھوں نے کہا کہ سی پیک پر خوش اسلوبی اور تیزی سے عملدرآمد کرانے میں لی جان ژاؤ کا کردار مثالی و قابل تحسین ہے۔ لیجان ژاؤ نے پاک چائنہ تعلقات کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا، لی جان ژاؤ نے عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبہ جات میں اشتراک کار میں نمایاں خدمات انجام دئیے۔

مس چِن زو پنگ کو پاکستان کیلئے بطور ڈی سی ایم و منسٹر کونسلر تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مس چِن زو پنگ کو اپنے اور اپنے پارٹی پیپلزپارٹی کیطرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ لی جان ژاؤ نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کا پہلے بطور وزیرِداخلہ اور بعد مین بطور چئیرمین قائمہ تعاون مثالی رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ پاک چائینہ تعلقات و سی پیک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے مسلسل تعاون و راہنمائی کا شکرگزار ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے۔ سی پیک انشاءاللہ دن بدن ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔ دونوں ممالک سی پیک کی کامیابی اور تکمیل کا عزم رکھتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے مِس چن زو پنگ کو اپنی کتاب داعش رائزنگ مونسٹر پیش کی،