سی ڈی اے کا فارم ہاوس کے پلاٹ کا قبضہ غیر قانونی قابضین سے واگزار کچی آبادیوں میں 03 نئے تعمیر شدہ کمرے اور چار دیواریاں بھی مسمار

 
0
349

اسلام آباد اگست 06 (ٹںص): سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز بھر پور آپریشن کر کے آرچرڈ سکیم مری روڈ کے پلاٹ نمبر32 کا قبضہ واگذار کر الیا ہے۔ آپریشن میں انفورسمنٹ کے عملے اور افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں پلاٹ کی حدود کی نشاندہی کے لیے سی ڈی اے کے لینڈ سروے ڈویژن کے افسران اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔
آپریشن میں پلاٹ پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات جس میں 29 کمرے، 06 چار دیواریاں اور08 واش روم کو مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر پلاٹ پر قابض افراد نے مذاحمت کی کوشش کی تاہم پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی کے باعث آپریشن پوری طرح کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے پلاٹ کا قبضہ سی ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایچ نائن کی کچی آبادی میں نئے تعمیر کئے جانے والے دو کمرے بمعہ چار دیواری گرا دیئے جبکہ مسلم کالونی کی کچی آباد میں بھی آپریشن کر کے ایک عدد کمرہ اور چار دیواری کے علاوہ داخلی گیٹ کو مسمار کر دیا گیا۔