راولپنڈی (ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ دھمیال اور تھانہ ریس کورس میں کھلی کچہری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، امن کمیٹی، انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، سی پی او نے تھانہ پیرودھائی میں تعینات ا ے ایس آئی نور خان کو ناقص تفتیش پر معطل کر دیا، تھانہ دھمیال کے ایریا میں ریڑھی اور رکشوں پر لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم، شہریوں کی جانب سے جرائم پر موثر کنٹرول، سٹریٹ کرائم اور منشیات کے ناسور کے خلاف کریک ڈاؤن پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا، پچھلی کھلی کچہری میں درخواست دی تھی میرے بیٹے کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا، انصاف کی فراہمی پر شکر گزار ہوں، سی پی او اور ایس ایچ او دھمیال کا شکریہ، شہری، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ دھمیال اور تھانہ ریس کورس میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، امن کمیٹی، انجمن تاجران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، سی پی او نے تھانہ پیرودھائی میں تعینات ا ے ایس آئی نور خان کو ناقص تفتیش پر معطل کر دیا، سی پی او نے تھانہ دھمیال کے ایریا میں ریڑھی اور رکشوں پر لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، شہریوں کی جانب سے جرائم پر موثر کنٹرول، سٹریٹ کرائم اور منشیات کے ناسور کے خلاف کریک ڈاؤن پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا،کھلی کچہری کے دوران ایک شہری نے کہا کہ پچھلی کھلی کچہری میں درخواست دی تھی میرے بیٹے کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا، انصاف کی فراہمی پر شکر گزار ہوں، سی پی او اور ایس ایچ او دھمیال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔















