راولپنڈی (ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 32 منشیات سپلائر گرفتار،41 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے چار منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 6 کلو910گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے پانچ منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3کلو360گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو340گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو205گرام چرس برآمد کی، ائیرپورٹ پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر3 کلو130 گرام چرس برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو35گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو880 گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو800 گرام چرس برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو720 گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو 60 گرام چرس برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی، گوجر خان پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 610 گرام چرس برآمد کی، دھمیال پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1کلو 360 گرام چرس برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 100 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔













