راولپنڈی(ٹی این ایس)ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی

 
0
40

، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث طیب گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 02 لاکھ روپے، موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلا ت کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث طیب گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ طیب، امان اللہ اور نبیل شامل ہیں،ملزمان ست مسروقہ رقم 02لاکھ روپے،موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔