راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے17تفتیشی افسران میں تفتیشی فنڈز کے چیک تقسیم کیے

 
0
164

،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس افسران کو27لاکھ79ہزارروپے کے کراس چیک تقسیم کیے،تفتیشی فنڈزکی ادائیگی کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر و شفاف بنانا اور تفتیش میں درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے17تفتیشی افسران میں تفتیشی فنڈز کے چیک تقسیم کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس افسران کو27لاکھ79ہزارروپے کے کراس چیک تقسیم کیے،اس موقعہ پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا تھا کہ تفتیشی فنڈز جاری کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کے مسائل کو حل کرنا ہے۔