راولپنڈی (ٹی این ایس) موٹروے چوک، 26 نمبر چونگی پر تعمیراتی کام جاری، بالخصوص شام کے اوقات میں ٹریفک کا شدید دباؤ، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
راولپنڈی، صدر اور منڈی موڑ سے موٹروے جانے والی ٹریفک گولڑہ موڑ سے دائیں مڑ کر اسلام آباد چوک، جی-13 گول چکر اور سری نگر ہائی وے کا راستہ اختیار کرے۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
موٹروے سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے استعمال کرے اور اسلام آباد چوک، جی-13 سے راولپنڈی، منڈی موڑ، پیرودھائی اور صدر کی جانب جا سکتی ہے۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز متبادل راستوں پر عمل کریں، تعمیراتی مقام پر مسافروں کو اتارنے اور بٹھانے سے گریز کریں۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
سفری رہنمائی اور کسی بھی ہنگامی مدد کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس












