سال2018ءغیرمعمولی چیلنجوں کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کےجذبےکی طاقت کوکوئی شکست نہیں دےسکتا آرمی چیف کا سال نو پر پیغام

 
0
403

راولپنڈی، جنوری 01 (ٹی این ایس) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سال2018ءغیرمعمولی چیلنجوں کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کے جذبے کی طاقت کوکوئی شکست نہیں دے سکتا،2018میں اندرونی اور بیرونی سطح پرچیلنجز ہوں،چیلنجز کومواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی یچف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے سال کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ 2017ء کا یادگار سال اختتام پذیر ہوا۔

تاہم 2018ء میں اندرونی اور بیرونی سطح پرچیلنجز ہوں گے۔ لیکن چیلنجز کومواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے جذبے کی طاقت کوکوئی شکست نہیں دے سکتا۔ واضح رہے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کاجشن منایا جارہاہے۔ جبکہ اس موقع پرملکی و قومی سلامتی اورخوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگی جارہی ہے۔