آرمی چیف کامتاثرہ خاندان کی اپیل پرسول انتظامیہ کی بھرپورامداد کااعلان

 
0
326

راولپنڈی جنوری 10(ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قصور میں معصوم بچی زینب کے قتل کی مذمت کی ہے،آرمی چیف نے متاثرہ خاندان کی اپیل پرسول انتظامیہ کی بھرپورامداد کااعلان کردیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے متاثرہ خاندان کی اپیل پرفوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ مجرموں کوجلد گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔واضح رہے قصور میں معصوم بچی زینب کو 4روز قبل اس وقت اغواء کیاگیاجب بچی قرآن پاک کاسپارہ پڑھنے کیلئے مدرسے جارہی تھی۔تاہم بچی چارورزتک لاپتا رہی۔بعدازاں درندہ صفت ملزمان نے لاش کوڑے میں پھینک دی۔