راولپنڈی (ٹی این ایس) کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈی پی سی) کا اجلاس ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آرڈی اے نوشین اسرار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کے ترقیاتی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران منیر احمد پٹواری کو گریڈ 9 سے گریڈ 11 میں ترقی دے کر گرداور مقرر کر دیا گیا، اسی طرح قدیر احمد، الیکٹریشن کو گریڈ 8 میں ترقی دی گئی۔ اجلاس میں ملازمین کی ترقی کے معاملات کا جائزہ محکمانہ قواعد و ضوابط اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق لیا گیا، تاکہ اہل ملازمین کو پیشہ ورانہ ترقی اور بہتر کیریئر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے غضنفر علی اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد نوید اور سیکشن آفیسر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













