راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

حکومتِ نے (ترمیمی) گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے —
اور سادہ الفاظ میں سمجھ لیں:
اب غیر قانونی قبضہ پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور مہنگا جرم بن گیا ہے۔

کیا بڑی تبدیلی آئی ہے؟
قبضہ اب سخت قابلِ سزا جرم ،غیر قانونی قبضہ کرنے پر 5 سے 10 سال قید ،ساتھ میں 1 کروڑ روپے تک جرمانہ بھی ممکن ،جعل سازی کے ذریعے قبضہ بھی اسی زمرے میں

مطلب: صرف زمین پر بیٹھ جانا نہیں — جعلی کاغذات بھی سیدھا جیل پہنچا سکتے ہیں۔

سہولت کار بھی نہیں بچیں گے
اب صرف قبضہ کرنے والا ہی نہیں بلکہ:
مدد کرنے والا ،پشت پناہی کرنے والا ،سہولت فراہم کرنے والا
سب کو سزا ہو سکتی ہے۔یہ قبضہ مافیا کے پورے نیٹ ورک کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ہے۔

ہر ضلع میں خصوصی کمیٹی
ہر ضلع میں ایک طاقتور کمیٹی بنے گی جس میں شامل ہوں گے: ڈپٹی کمشنر (DC) ،ڈی پی او ،اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی سی آر

یہ کمیٹی شکایت آنے کے 30 دن کے اندر رپورٹ دے گی۔
یعنی کاغذی کارروائی کے نام پر سالوں کی تاخیر کم کرنے کی کوشش

اہم ترین قدم
ایڈیشنل سیشن ججز بطور پراپرٹی ٹریبونل تعینات ہوں گے ،کیس روزانہ بنیاد پر چلے گا ،ٹریبونل ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا پابند

اگر کیس پہلے سے کسی عدالت میں چل رہا ہے:
درخواست گزار اسی عدالت سے ٹرانسفر کی درخواست دے گا
لیکن یہ قانون سپریم کورٹ، آئینی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ کے زیرِ سماعت کیسز پر لاگو نہیں ہوگا۔

ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف:
30 دن کے اندر لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی جا سکے گی۔