کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض ھے، ایس پی راول رائے مظہر اقبال

 
0
467

راولپنڈی جنوری 21 (ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس اور ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کی خصوصی ھدایت پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ گنجمنڈی پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔ ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اسرار احمد ستی نے ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے 08 ملزمان سے آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا، ملزمان گرفتار، مقدمات درج ملزمان آصف اقبال، مزمل، اکرام عرف کامی، جہانگیر، طیب، انجم، سکندر، عمران کو گرفتار کر کے کثیر تعداد میں خطرناک آتشبازی کا سامان برآمد. ملزمان سے ہوائیاں، انار، چائینہ ماچس، سوتر گولے و دیگر سامان برآمد ہوا. کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض ھے، ایس پی راول رائے مظہر اقبال