پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری عدنان کا لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن

 
0
533

اسلام آباد جنوری 20 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری عدنان کا لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن پاکستان ریلوئے کی اربوں روپے مالیت کی 1015 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر نے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ابتدائی مرحلے میں ولایت کمپلکس میں شامل کی گئی ریلوئے کی 110 کنال اراضی کی نشاندہی کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا لینڈ مافیا میں شامل بااثر افراد نے اربوں روپے کی سرکاری زمین
کے معاملہ سے جان چھڑانے کے لئے سرگرم ہوگئے راولپنڈی پولیس نے لینڈ مافیا کے سرکردہ اراکین کے خلاف تین مقدمات بھی درج کر لئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے بعد چند سرکاری افسران کی مبینہ سرپرستی سے قبضہ مافیا نے دو دن پہلے آپریشن کے ذریعے واگزار کرائی گئی۔

سرکاری اراضی پر محکمہ مال کے چند افسران کی مبینہ سرپرستی سے دوبارہ قبضہ کر لیا ذرائع کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں ریلوے کی قیمتی زمین پر قابض بااثر افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس معاملہ پر پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری عدنان کو خاصی طور ٹاسک س سونپ دیا جبکہ کمشنر راولپنڈی کو بھی پابند کیا ہے کہ محکمہ ریلوےکی زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کریں اس سلسلہ میں محکمہ مال کو پابند کیا گیا ہے وہ آپریشن سے قبل غیرقانونی طور پر ہتھییائی گئی سرکاری زمین کی نشاندہی کر یں اور اس کے بعد ملوث لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ریلوے کی اربوں روپے کی 1015 کنال زمین ہتھیانے والے لینڈ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی دوسری جانب پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ منور شاہ نے پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب کے خط کے جواب میں لکھے گئے خط میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ موضع کوٹھہ کلاں میں واقع 1015 کنال پاکستان کی ریلوے کی زمین پر قبضہ کیا گیا ریلوے کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے مذکورہ زمین پاکستان ریلوے نے نہ تو فروخت کی ہے اور نہ ہی کسی کو لیز پر دی ہے اور نہ مذکورہ زمین کو نیلام کیا گیا لینڈ مافیا پاکستان ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا ریلوے کی مزکورہ زمین واپس دلائی جائے