راولپنڈی پولیس کاپیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کیلئے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں تقریب کا انعقاد

 
0
317

راولپنڈی جنوری 21 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کاپیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کیلئے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں تقریب کا انعقاد، تقریب میں آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کی شرکت،طلباء کی طرف سے پولیس کے مختلف شعبوں میں انٹرن شپ کیلئے دلچسپی کا اظہار، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے سلسلہ میں گزشتہ دنوں پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی منعقدہ پروگرام میں والنٹیران پولیس اورفرینڈز آف پولیس کا نیا نظام متعارف کروایا تھا،جس میں سی پی او محمد احسن یونس نے طلباء و طالبات کو محکمہ پولیس میں انٹرن شپ کرنے کی دعوت دی تھی جس میں متعدد طلبہ اور طالبات نے دلچسپی کا اظہار کیا تھا، گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور سی پی او محمد احسن یونس سمیت پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،طلبہ اور طالبات کو خصوصی بس میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز لایاگیا، تقریب میں طلبہ اور طالبات نے مختلف شعبوں جن میں فرانزک، آئی ٹی، آفس مینجمنٹ، کرائم، پولیس ورکنگ، پولیس اور عوام کے مابین تعلقات اورنیوٹریشن کے سلسلہ میں انٹرن شپ کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او نے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام سے سٹوڈنٹس معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداد کر سکیں گے، یوتھ کو چاہیے کہ وہ عوام اور پولیس کے مابین خلیج کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سی پی او نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام اور انٹرن شپ سے یوتھ کو پولیس ورکنگ کے متعلق معلومات حاصل ہوسکیں گی اور سٹوڈنٹس پولیس نظام میں مزید بہتری کیلئے اپنی آراء اور تجاویز بھی دے سکیں گے۔