راولپنڈی (ٹی این ایس) شہر میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سی پی او نے گوالمنڈی پل کا بھی دورہ کیا اور نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر سی پی او حسن مشتاق سکھیرانے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، سی پی او نے گوالمنڈی پل کا بھی دورہ کیا اور نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیلڈ میں موجود ہیں، پولیس ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ شہریوں کے حفاظت اور سہولت کے لئے کام کر رہی ہے، سی پی او کی تمام افسران کو ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل ربط اور سپورٹ کی ہدایت، شہریوں کی سہولت کے لئے سی پی او کی چیف ٹریفک آفیسر کو ٹریفک کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنانے اور بروقت ایڈوائزریز جاری کرنے کی ہدایت، شہریوں کی مدد اور سہولت کے لئے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو نمبرز کے علاوہ 15 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔












