راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ سول لائنز کرائم فائٹر سب انسپکٹر ملک احمد یار کی ھمراہ پولیس ٹیم بڑی کارروائی

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ سول لائنز کرائم فائٹر سب انسپکٹر ملک احمد یار کی ھمراہ پولیس ٹیم بڑی کارروائی ۔بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار 10 کلو 800 گرام چرس برآمد ۔ تعلیمی اداروں سمیت مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی میں ملوث ہونے کا انکشاف مزید تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز آصف سجاد کی سربراہی میں ناکہ بندی گشت پڑتال پر معمور سب انسپکٹر ملک احمد یار نے ڈھوک چراغِ دین کے مقام پر مشکوک گاڑی سوزوکی ویگنار کو رکنے کا اشارہ کیا تو مزکورہ شخص نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود پولیس ٹیم نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کر کے گاڑی کی تلاشی لی تو 10 کلو 800 گرام چرس برآمد ھوئی گرفتار شخص بڑا منشیات سمگلر بتایا گیا جس نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ۔ ایس پی پوٹھوہار سرکل چوھدری اثر علی نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سپلائرز معاشرے میں برائی کی جڑ ھیں گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا