اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کوہسار پولیس ٹیم زیر حراست ملزم کی انکشاف و نشاندھی پر برآمدگی کے لئے لے کر جا رہی تھی تھانہ آبپارہ کی حدود شکر پڑیاں کے نزدیک چھپے مسلح ساتھی ملزمان نے زیرحراست اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی زیر حراست اشتہاری ملزم شیر علی عرف علی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم روالپنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشنز جاری ـ













